ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات اسمبلی انتخابات : بی جے پی نے 70امیدواروں کی فہرست جار ی کی

گجرات اسمبلی انتخابات : بی جے پی نے 70امیدواروں کی فہرست جار ی کی

Sat, 18 Nov 2017 00:23:59    S.O. News Service

نئی دہلی ،17؍نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے70 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی جس میں وزیراعلیٰ وجے روپانی مغربی راجکوٹ سے امیدواربنائے گئے ہیں جبکہ مہے سانا سے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔بی جے پی کی اس فہرست میں زیادہ تر پرانے لیڈروں کے نام ہیں. پٹیل کمیونٹی کے 17 امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔وجے روپانی راجکوٹ مغربی اسمبلی سیٹ سے، نتن پٹیل مہسانا سیٹ سے اورجیتو بھائی کو بھاونگر مغربی سیٹ سے امیدوار بنا یا گیا ہے ، اس فہرست میں کانگریس سے ترک تعلق کرکے بی جے پی سے ناطہ جوڑنے والے پانچ امیدواروں پر بھی بی جے پی نے طالع آزمائی کی ہے او ران کو ٹکٹ دیئے جانے والوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔ بی جے پی نے انجان اسمبلی سیٹ سے واسن بھائی اہیر کو ، واو سے شنکر بھائی چودھری کو، دھراد سے پربت بھائی پٹیل کو اور دیودر سیٹ سے کیشا جی چوہان کو امیدوار بنایا ہے۔بدھ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں امیدواروں کے نام کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ اجلاس میں بی جے پی صدر امت شاہ سمیت کئی سینئر لیڈر اور گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی وغیرہ بھی شامل ہوئے تھے ؛ لیکن اس دن فہرست جاری نہیں کی گئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ گجرات اسمبلی کی 182 نشستوں کے لئے 9 دسمبر اور 14 دسمبر کو دو مراحل میں ووٹنگ ہوگی ۔ 


Share: